Featured post

Dekhne Ko Ya Habibi Lyrics Naat

 دیکھنے کو یا حبیبی یوں تو کیا دیکھا نہیں ہاں مگر محبوب کوئی آپ سا دیکھا نہیں اک سے اک بڑھ کر حسیں دیکھے مگر یا مصطفیٰؐ تم سے بڑھ کر حسن وال...

Wednesday, 15 January 2025

Sab se Aula va Aala Lyrics Naat

 سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی ﷺ

سب سے بالا و والا ہمارا نبی ﷺ

اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبی ﷺ

دونوں عالم کا دولھا ہمارا نبی ﷺ

جس کے تلووں کا دھووَن ہے آبِ حیات

ہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبی ﷺ

خَلق سے اولیا، اولیا سے رُسُل

اور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی ﷺ

جس کی دو بوند ہیں کوثر و سلسبیل

ہے وہ رحمت کا دریا ہمارا نبی ﷺ

جیسے سب کا خدا ایک ہے ویسے ہی

اِن کا، اُن کا، تمھارا، ہمارا نبی ﷺ

قرنوں بدلی رسولوں کی ہوتی رہی

چاند بدلی کا نکلا ہمارا نبی ﷺ

کون دیتا ہے دینے کو منھ چاہیے

دینے والا ہے سچا ہمارا نبی ﷺ

کیا خبر کتنے تارے کھِلے چھپ گئے

پر نہ ڈوبے نہ ڈوبا ہمارا نبی ﷺ

غمزدوں کو رؔضا مژدہ دیجے کہ ہے

بے کَسوں کا سہارا ہمارا نبی ﷺ

No comments:

Post a Comment